الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس،پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیس میں پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی۔

سما ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی امیدواروں کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے وقت کی استدعا کردی،معاون وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ جواب جمع کرانے کیلئے کم از کم 2ہفتے دیئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ 2ہفتوں کا وقت نہیں دیا جاسکتا، ایک ہفتہ بہت ہوگا، وکیل ن لیگی امیدوار نے کہاکہ ہمیں درخواست جمع کرانے کا موقع دیا جائے،وکیل انجم عقیل نے کہاکہ الیکشن ٹریبونل میں ہمارا کیس 2اکتوبر کو لگا ہوا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ ٹریبونل سماعت کیخلاف حکم امتناع کی درخواست جمع کرائیں،وکیل ن لیگ امیدوار نے کہاکہ میرے موکل ٹریبونل کارروائی پر سٹے آرڈر نہیں لینا چاہتے ،الیکشن کمیشن نے ٹریبونل تبدیلی کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی ۔

Recent Posts

کازلسٹ منسوخ؛ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور(قدرت روزنامہ) پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت عدالتی کاز لسٹ منسوخ…

5 mins ago

عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے…

8 mins ago

سپریم کورٹ؛ پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے قیام سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت سپریم…

21 mins ago

پاکستانیوں کی وہ حرکت جس پر سعودی عرب نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور…

31 mins ago

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور…

38 mins ago

پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور علی شاہ کا مؤقف بالکل ٹھیک ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پریکٹس پروسیجر کمیٹی پر جسٹس منصور…

44 mins ago