بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ ودیگر کو نوٹسز جاری ،جواب طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد ودیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا .

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیئے،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد و دیگر کونوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا، عدالت نے کیس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں