گھوٹکی: ناروواہ کینال کے ٹوٹے پل سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں جاگرے

گھوٹکی(قدرت روزنامہ )ناروواہ کینال پر پل کے ٹوٹے حصے سے ایک ہی دن میں 3 افراد نہر میں گرگئے .
پولیس کے مطابق صبح کے وقت 7 سالہ بچہ پل کراس کرتے ہوئے گر کر ڈوب گیا، بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو میں تاخیر ہوئی جس کے سبب ورثا نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا .


پولیس نے بتایا کہ اسی مقام پر 2 موٹرسائیکل سوار بھی نہر میں گرے جنہیں مقامی افراد نے بچا لیا .
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر نہری پانی کا بہاو¿ کم کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ نیوی کے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم سکھر سے روانہ ہوگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں