راولپنڈی میں جلسہ کرنے کیلیے پی ٹی آئی کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے 28 ستمبر ہفتہ کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں سیاسی جلسہ کرنے کے لیے این او سی کے لیے درخواست باقاعدہ جمع کرا دی ہے۔
پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل اور ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل نے وکلاء ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور پرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔
حریک انصاف نے راولپنڈی جلسے کے لیے لیاقت باغ اور بھاٹہ چوک مقامات تجویز کیے ہیں۔ بھاٹہ چوک راولپنڈی اسلام آباد کا سنگم ایریا ہے جہاں ہر سال قربانی کے جانوروں کی منڈی لگتی ہے۔
لیاقت باغ میں جلسے کے حوالے سے پی ایچ اے نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت باغ اب ایک مکمل تفریحی فیملی پارک بن چکا ہے اس لیے جلسے سے پھول پودے، کیاریاں اور بنچز تباہ ہوں گی جبکہ پارک کی بیوٹیفیکیشن اقدامات سب بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Recent Posts

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ…

12 mins ago

بنگلہ دیش کے موجودہ حالات کے باعث کیا شکیب الحسن اپنے ملک میں سیریز کھیل پائیں گے؟ بڑی خبر

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ) بنگلہ دیشی ٹیم کے آل راؤنڈر و کپتان شکیب الحسن کو جنوبی…

18 mins ago

اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 3 شہریوں کو حبسِ بےجا میں رکھنے کا الزام ثابت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تھانہ سنگجانی اسلام آباد میں 3 شہریوں کو حبس بے جا میں…

18 mins ago

مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ…

25 mins ago

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا…

34 mins ago

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر اعتراض مسترد، پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل سے متعلق کیس…

51 mins ago