عمران خان کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا، حکومت کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق وفاقی حکومت کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا فیصلہ نہیں کیا، جب ملٹری ٹرائل کرنا ہوا تو رول 549 کے تحت پروسیجر کو فالو کیا جائے گا۔
عدالت کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوا تو قانونی طریقہ کار اپنایا جائے گا اور پہلے سول مجسٹریٹ کے پاس درخواست جائے گی۔
وفاقی حکومت کے جواب پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔

Recent Posts

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

4 mins ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

14 mins ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

16 mins ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

17 mins ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

30 mins ago

سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کیوں کیا گیا ؟ وجہ جانیے

سوات (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت نے سوات میں غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کردیا…

32 mins ago