مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے

کراچی ( قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون بھی کھل کر بول پڑے .

سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آئی کس قانون کے تحت پی ٹی آئی کو نشستیں دی گئیں .

مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے میں کہہ دیا گیا تھا کہ 39ارکان پی ٹی آئی کے شمار ہوں گے جبکہ باقی 41ارکان15دن میں حلف نامہ جمع کرواسکتے ہیں، پی ٹی آئی نہ الیکشن کمیشن، نہ پشاور ہائیکورٹ گئی نہ سپریم کورٹ آئی، یہ فیصلہ آرٹیکل 184/3میں ہوتا تو کچھ بات تھی، آرٹیکل 185میں لسٹ کا فیصلہ جماعتوں کے درمیان ہوتا ہے، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل اور دیگر جماعتوں کے درمیان تھا، سپریم کورٹ کا فیصلہ ماورائے آئین بھی ہو تو وہ آئین کی تشریح کے طور پر سمجھا جاتا ہے .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا . پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما انتظار حسین پنجوتھا نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں