پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، تحریک انصاف جلسے نہیں تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے: رانا ثناء اللہ پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کیس کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جاسکتی، مخصوص نشستوں کا معاملہ نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں ہے، فل کورٹ یہ معاملہ سنے اور قوم کو بھنور سے نکالے،سپریم کورٹ آئین و قانون کے خلاف فیصلے کرتا ہے تو اس پر عمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے بھی شرکت کی ۔

ش وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے عدالت عظمیٰ آئین کے تابع اپنے فیصلے دے گی، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے تابع نہیں ، جسٹس منصور علی شاہ کا ایکٹ غیرقانونی ہے، انہیں کمیٹی اجلاس میں جانا چاہیے تھا، جسٹس منصور علی شاہ جس قانون کو اپنے مفاد میں نہیں سمجھتے اس پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں ،8 ججوں کے فیصلے پر ساتھی ججز کہہ رہے ہیں اس فیصلے پر عملدرآمد آئین کی خلاف ورزی کیے بغیر نہیں ہوسکتا. پی ٹی آئی جلسے نہیں کررہی تشدد کیلئے واقعہ تلاش کررہی ہے.

Recent Posts

عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام ٹی وی پر نشر…

49 mins ago

اسلام آباد پولیس کی شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، اے ایس آئی معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے…

1 hour ago

ڈاکٹروں نے ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکال لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی معاملات پر بات چیت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران…

1 hour ago

لاہور میں ڈیڑھ سالہ بچی کے پیٹ سے ہیئر کلپ نکالنے کی کامیاب سرجری

لاہور(قدرت روزنامہ) جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز نے چونگی امر سدھو کی رہائشی ڈیڑھ سالہ بچی…

1 hour ago

ایکس کی بندش؛ سندھ ہائی کورٹ نے ایکس سے خط و کتابت کا ریکارڈ طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے…

2 hours ago