اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شہر اقتدار کی مثالی پولیس جرائم میں ملوث ہونے بعد رشوت لینے لگی، شہری سے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ نون کے اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ نون کے اے ایس آئی رضا نے شہری سے رشوت وصول کی، شہری کو پشتون ہونے کے باعث گرفتار کیا گیا اور ڈرا دھمکا کر پیسے لیے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے ایس پی انڈسٹریل ایریا کو واقعے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اے ایس آئی انکوائری میں قصور وار پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس احتساب کے عمل پر سختی سے عمل پیرا ہے، جو افسر اختیارات سے تجاوز کرے گا سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرے گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) سے مماثلت رکھنے والے پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…