لاہور میں نوجوان خاتون پولیس کانسٹیبل دن دیہاڑے دوست کے ہاتھوں قتل


لاہور(قدرت روزنامہ) ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 26 سالہ سمن کے نام سے ہوئی جو پولیس کانسٹیبل تھی اور اسے اس کے دوست نے قتل کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی اور پھر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب ایک پارک میں تشدد کیا۔ مقامی لوگوں نے نوجوان کو منع کیا اورلڑکی سے معافی مانگنے کا کہا تو نوجوان نے پسٹل نکال کر پہلے ہوائی فائرکیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے۔
پھر نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کے پہلے پاؤں میں اور پھر سرمیں تین گولیاں ماریں۔ نوجوان قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

لکھنؤ (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے حج پر جانے والے…

10 mins ago

پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد…

14 mins ago

لاہور میں منشیات فروش بیوی سمیت گرفتار ، 56کلو چرس برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ) شہرمیں پولیس نے کارروائی کر کے منشیات فروش نعمان خان اور اس کی…

18 mins ago

سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت 1100 روپے فی تولہ اضافے کے بعد…

22 mins ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو ایک بار پھر ڈالر تنزلی…

24 mins ago

تحریک انصاف نے عمران خان کی سالگرہ والے دن مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے…

29 mins ago