تحریک انصاف نے عمران خان کی سالگرہ والے دن مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دے دی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی۔پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے دی گئی درخواست میں ہفتہ 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کے لیے شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک کی اجازت طلب کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو پارٹی کے قائد عمران خان کا یوم پیدائش ہے، تمام ورکرزاور لیڈرز جلسے کی صورت اپنے قائد سےعقیدت کا اظہار بھی کرنا چاہتے ہیں۔یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلسے کے تمام شرکات آئینی اور قانونی ضوابط کا مکمل خیال رکھتے ہوئے عمل درآمد کریں گے جبکہ اس سے قبل ستمبر 2024 میں مولانا فضل الرحمان اور طاہرالقادری بھی جلسے کرچکے ہیں۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

9 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

11 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

19 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago

مردان میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ،17افراد زخمی

مردان (قدرت روزنامہ)مردان میں شنکر کے علاقہ یحیا جدید میں گیس سلنڈر کی دکان میں…

1 hour ago