ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ملکی ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا: آرمی چیف جنرل باجوہ

(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار جنرل قمرجاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سنٹر کراچی کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ساختہ جدید ترین ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم کی شمولیت دیکھی، آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے سٹرٹیجک ویپن سسٹم پر بریفنگ دی۔ اس مو قع پر چین کے سینئرحکام بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سسٹم کی شمولیت سے ملک کی فضائی سرحدی ایئر ڈیفنس نظام مزید مربوط ہو جائے گا، نظام جہاز، کروز میزائل اور 100 کلومیٹر، حدنگاہ سے آگے بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے وطن کے دفاع کیلئے ایئر ڈیفنس کی صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہائی ٹیک نظام کی شمولیت سے ابھرتے خطرات کے تناظر میں پاکستان کا ایئر ڈیفنس ناقابل تسخیر بن چکا ہے، پاک فضائیہ اور پاکستان آرمی ایئر ڈیفنس مثالی تعاون سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری اور دفاعی تعاون سے خطے میں استحکام آئے گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

2 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

2 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

3 hours ago