پنجاب بھر میں 7ہزار سے زائدکالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔

کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش دیتے ہوئے انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔

Recent Posts

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

5 mins ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

17 mins ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

19 mins ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

27 mins ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں…

1 hour ago