بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ڈھاکہ (قدرت روزنامہ)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری پر 50 لاکھ جرمانہ کردیا گیا۔

بنگلا دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شکیب الحسن اور چھ دیگر افراد اور کمپنیوں پر پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ہندوستان میں بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شکیب کو منگل کو ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران الزامات کا قصوروار پایا گیا جس کی صدارت بی ایس ای سی کے صدر خندوکر رشید مقصود نے کی۔بی ایس ای سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، یہ جرمانہ پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ شکیب کو حال ہی میں قتل کے ایک مقدمے کا سامنا ہے۔ کیس کی دستاویزات میں الزام لگایا گیا ہے کہ وہ طلبہ کی زیرقیادت تحریک کے دوران مظاہرین کے قتل کا حکم دینے میں ملوث تھے تاہم اسے عدالت میں سزا نہیں سنائی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

35 mins ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

50 mins ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

1 hour ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

1 hour ago