انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 7 اکتوبر سےپہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی جس کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

15 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑی چیمپئنز ون ڈے کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے گلیسپی کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل آرام کی ضرورت ہے۔ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامرجمال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم میں شان مسعود ( کپتان )، سعود شکیل ( نائب کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ( وکٹ کیپر ) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

1 hour ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

3 hours ago