پاکستان کو جنات کی رہنمائی اور جادو ٹونے سے چلایا جارہا ہے، فضل الرحمٰن

پشاور (قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران جنات کی طرف چلے گئے ہیں، جادو ٹونے سے ملک چلا رہے ہیں،عالمی قوتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان سے اسلامی آئین کو ختم کیا جائے،خواتین اور بچوں کے حقوق ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے،یہ ہمیں حقوق پڑھاتے ہیں،ملک کوسیکولر بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔پشاور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک جنات سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے نہیں بنا تھا، جنات کو ہم سے رہنمائی حاصل کرنا ہے۔مولانا

فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، ترقی کا تخمینہ زیرو سے بھی نیچے آگیا۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہا گیا، 30 لاکھ افراد کو تین سال میں بے روزگار کردیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری اور کسمپرسی کا غلط فائدہ اٹھا کر ان کو دھوکا دیا گیا، آپ نے قوم کو دھوکا دیا چین ناراض ہے، اسے بھی دھوکا دیا۔ انہونے انہوں نے کہا کہ ملک کوسیکولر بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت نے کشمیر ہم سے چھین لیا تو ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام کو بھارت نے دلیل بنا کر کشمیر ہم سے چھین لیا۔مولانا فضل الرحمان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کوپتہ ہی نہیں ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیر پرپاکستان کا مؤقف کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ہے اور مہنگائی و بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں کو جھانسہ دے کر نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج غریب آدمی بازار سے بچوں کے لیے راشن لینے کے قابل نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 74سالوں میں ملازمین کی تعداد ایک کروڑتک نہیں پہنچی لیکن یہ ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دے رہے ہیں۔

Recent Posts

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

3 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

9 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

21 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

44 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

54 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

1 hour ago