کراچی:پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 منشیات فروش ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروشوں کو ہلاک کر کے تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہکار بھی زخمی ہوگیا۔

مارے جانے والے منشیات فروشوں سے دستی بم ، اسلحہ ، منشیات ، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے مقابلہ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کاشف ڈاڈا کے اڈے پر چھاپے کے دوران پیش آیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس کے مطابق پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار کالا گیٹ کے قریب لیاری گینگ سے تعلق رکھنے والے کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سجاد زخمی ہوگیا تاہم پولیس کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا اور اس دوران 2 منشیات فروش ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے تیسرے ملزم شاہد عرف ڈاڈا کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق مارے جانے والے منشیات فروشوں کی شناخت ضمیر ولد میر محمد اور انور احمد ولد منیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے منشیات کے اڈے سے 2 دستی بم ، 3 پستول ، 10 کلو سے زائد چرس ، کرسٹل ، ہیروئن ، 20 موبائل فونز اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ مقابلے میں مارے جانے والے منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا زخمی ملزم اور پولیس اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام…

1 hour ago

سپریم کورٹ آئین کی کسی بھی شق کو معطل نہیں کرسکتی، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے بعض شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کیساتھ…

2 hours ago

مریم نواز کچے کے ڈاکوؤں پر توجہ دیں، وہاں پولیس کی ضرورت ہے،بیرسٹرسیف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے…

2 hours ago

تنازعات ثالثی کے ذریعے حل کرنا اہم ترین ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ…

3 hours ago