بلاول کی حکومت سندھ کو کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرنے کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے عوام کے بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے حکومت سندھ کو تجویز دی ہے کہ کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکے بجلی کی نئی کمپنی بنائیں .

کراچی میں وکلا کی تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں حکومت سندھ سے درخواست کرتا ہوں کے-الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکے سندھ پیپلزبجلی کمپنی بنائیں .

حکومت سندھ کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کریں اور کراچی کے عوام کو بجلی فراہم کرو اور پھر فری مارکیٹ میں کے-الیکٹرک کا مقابلہ کروائیں کیونکہ کراچی میں اس کی اجارہ داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں