جنرل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی کے لیے تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی جانب سے خیبر پختونخوا کےعوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے وسائل کو بروئے کار لانے میں تعاون اور پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ان کی مستقل اور تکنیکی معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کی جاری کارروائیوں اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے ان کی دشمن کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاریوں اور غیر معمولی حوصلے کو سراہا۔ انہوں نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران لازوال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج ’ایل ای اے‘ خاص طور پر خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ان کی مستقل اور تکنیکی معاونت جاری رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن برقرار رکھنے اور جنوبی وزیرستان انٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ پلان کے تحت مختلف منصوبوں کو آگے بڑھانے میں خیبر پختونخوا کے عوام کے کلیدی کردار کا بھی اعتراف کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے پاک فوج کی جانب سے اپنے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عمائدین کی گرانقدر خدمات اور پاک فوج کی غیر متزلزل حمایت پران کا شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف کی آمد پر آرمی چیف نے شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

7 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

13 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

28 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

43 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

49 mins ago