پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کر لی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدلیہ اصلاحات کے حوالے سے زیرغور آئینی ترمیم روکنے کے لیے احتجاجی حکمت عملی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے بڑے شہروں میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی فیصلے کے مطابق پہلے راولپنڈی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد میانوالی، کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں میں بھی جلسے کیے جائیں گے تاکہ حکومت کی آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے اور اس کوشش کو رکوایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے لاہور میں ایک بار پھر جلسہ کرنے کی تجویز زیر غور ہے اور چئیرمین نے پارٹی تنظیمی عہدیداران کو احتجاجی تحریک کے لیے متحرک ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں جلسوں کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

7 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

9 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

10 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

20 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

27 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

29 mins ago