حماد اظہر کو چھڑانے کا الزام، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور پولیس نے اشتہاری ملزم حماد اظہر کو چھڑانے پر پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
لاہور کے تھانہ کاہنہ میں پی ٹی آئی کے 30 سے 40 رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ سمیت 30 سے 40 افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اشتہاری ملزم حماد اظہر کو پولیس کی حراست سے چھڑانے پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران اشتہاری ملزم حماد اظہر اسٹیج پر موجود رہا، اور پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخ امتیاز، عالیہ حمزہ اور 30 سے 40 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے زبردستی حماد اظہر کو چھڑوا لیا، جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایف آئی آر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر پولیس کی یونیفارم پھاڑنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف بھی انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

قومی اور بلوچستان اسمبلی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے ممبر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور…

3 mins ago

پاکستان مالدیپ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت،…

24 mins ago

پارلیمان کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم…

29 mins ago

ارمیلا ماٹونڈکر نے محسن میر سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ اور سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنی ازدواجی زندگی کے 8…

34 mins ago

اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سعودی وفد کی وزیر خارجہ کی سربراہی میں شرکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 79واں اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس…

40 mins ago

آئینی عدالت کا چیف جسٹس کون ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

44 mins ago