اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کو 5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے نئی درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ ہے، اس لیے اظہار یکجہتی کے لیے جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہم شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا این او سی جاری کیا جائے۔
درخواست میں یقین دلایا گیا ہے کہ جلسے کے شرکا قواعد و ضوابط پر مکمل عمل کریں گے۔
اس کے علاوہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان اور طاہر القادری مینار پاکستان پر جلسہ کرچکے ہیں، لہٰذا پی ٹی آئی کو بھی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انتظامیہ کو اجازت کے لیے درخواست جمع کرادی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…