ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ادارے صرف گفت و شنید اور رابطے کے ذریعے ترقی کرسکتے ہیں۔
دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گفت و شنید، اشتراک اور دیکھ بھال کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا قانونی چارہ جوئی کرنے والا معاشرہ ہے، جس سے زیر التوا مقدمات کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہمارے پاس ان مقدمات کو نمٹانے کے لیے صرف 4 ہزار ججز دستیاب ہیں، نئے مقدمات کی وجہ سے زیر التوا مقدمات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے سینیئر جج نے کہاکہ اس مسئلے کا ہمارے پاس اے ڈی آر کی صورت میں حل موجود ہے جو کوئی راکٹ سائنس نہیں، مقدمہ بازی کا سب سے آسان حل اے ڈی آر ہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں مسئلے کے حل کے لیے اے ڈی آر کی طرف جانا ہوگا، زیر التوا مقدمات اے ڈی آر سینٹر میں منتقل کرنے کے لیے ضلعی سطح پر اے ڈی آر سینٹر بنانا ہوں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے اے ڈی آر سینٹرز میں مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔
اس موقع پر ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بات چیت کرنا اہم اور ضروری ہے، جج کو ریڈ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے تاکہ متعصب نہ کہا جائے۔
بعد ازاں جسٹس منصورعلی شاہ نے تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔

Recent Posts

عدالت نے لندن سے چوری لگژری کار کی کراچی میں رجسٹریشن سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ ) کسٹم کورٹ کراچی نے بینٹ لے کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے…

2 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

نصیر آباد(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو…

5 mins ago

وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین…

13 mins ago

گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان…

17 mins ago

وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ…

25 mins ago

بارڈر پر مزدوری کرنے والا رضوان ظلم و زیادتی کے باعث خودکش حملہ آور بنا، مولانا ہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے سربراہ و رکن بلو چستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے…

34 mins ago