اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مالدیپ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی ، تجارت، سیاحت، تعلیم اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے عوام اور اداروں کے وفود کے تبادلوں اور مشترکہ کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے حوالے سے جنوبی ایشیائی ممالک کی مشترکہ ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…