اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگلے سال تک 3 ڈسکوز کی نجکاری ہوجائے گی، اس حوالے سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران بہت کام ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، اور سرکلر ڈیٹ میں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے ساتھ گزشتہ 5 ماہ سے گفتگو ہورہی ہے، میں شروع سے یہی کہہ رہا ہوں کہ ہم ایک ایک پلانٹ کا تجزیہ کررہے ہیں۔
وزیر توانائی نے کہاکہ جن پلانٹس کی ضرورت نہیں، ان کے ساتھ گفتگو کا آغاز کیا ہے، آئی پی پیز سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی ہے۔
اویس لغاری نے کہاکہ جولائی، اگست اور ستمبر میں ڈسٹری بیوشن کے نقصانات کم ہوئے ہیں، اور بہتری کی امید ہے۔
انہوں نے کہاکہ 3 کروڑ صارفین کو بجلی پر سبسڈی دی جارہی ہے، جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا کہا تھا، ان کے ساتھ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک مہنگے داموں بجلی بنا رہی ہے، جس کا بوجھ ہم پر پڑ رہا ہے، امید ہے کہ اس بوجھ کو کم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دیا تھا، اور بعد ازاں حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ 45 روز کے اندر عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا، لیکن معاہدے کا وقت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے کوئی پیشرفت نہیں کی۔
اب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، 29 ستمبر کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…