اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہانہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ملنے والا ریلیف ختم ہونے کو ہے، اب وہ بھی مہنگی بجلی استعمال کریں گے اور انہیں بھاری بل بھی ادا کرنے ہوں گے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والا 3 ماہ کا ریلیف 30 ستمبر سے ختم ہوجائے گا۔ یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7.12 روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے سے بڑھ کر 23.59 روپےہوجائے گا اور 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے سے بڑھ کر 30.07 روپے ہوجائے گا۔
اسی طرح، ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہوجائے گا اور 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا لیکن حکومت نے 200 یونٹ تک والے بجلی صارفین کو 3 ماہ کے لیے اس اضافے سے ماہانہ استثنیٰ دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 200 یونٹس والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…
جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…
عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…
چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…
ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…