شہباز شریف کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، فلسطین سے متعلق ان کی تقریر کی تعریف کی اور دورہ پاکستان کی دعوت کی۔ جس پر ترک صدر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر کی تقریر فلسطینیوں کے دلوں کو چھو لینے والی تھی، ترک صدر سے بہت سے معاملات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، ترک صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، ہم نے آئی ایم ایف کی بہت کڑی شرائط بھی پوری کردی ہیں، سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان کا ہاتھ تھاما، ہم نے معاشی چیلنجز کو قبول کیا اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی، کل آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط تھیں، ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، آئی ایم ایف معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کا تعلق چین سے تھا، چینی حکومت نے ماضی کی طرح دوبارہ پاکستان کا ہاتھ مضبوط کیا۔
انہوں نے چینی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی چیلنجز کو ہم نے قبول کیا، اللہ تعالیٰ کے بے پناہ فضل و کرم سے حکومت اور تمام اداروں کی اجتماعی کاوشوں سے معاشی چیلنجز پر قابو پایا، معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
وزیر اعظم نے ترکیہ کے صدر کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر نے فلسطین کا مسئلہ جس طرح بیان کیا، اس نے پورے ہال میں موجود لوگوں کے دلوں کو چھوا، ترکیہ کے صدر کو ان کے خطاب پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

23 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

41 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago