طیبہ کاکڑ نے دبئی میں بین الاقوامی سفارتی کانفرنس میں بہترین سفیر کا ایوارڈ جیت لیا


دبئی، متحدہ عرب امارات /کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی مشہور وکیل اور نوجوان رہنما طیبہ کاکڑ نے دبئی میں منعقد ہونے والی ون ورلڈ نیکسس بین الاقوامی کانفرنس میں بہترین مندوب کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔طیبہ کاکڑ نے پچاس سے زائد ممالک کے 100 سے زیادہ شرکاءکے درمیان اپنی بہترین سفارتی صلاحیتوں اور قائدانہ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا۔یہ کانفرنس، جو 20 سے 24 ستمبر کو دبئی کے ڈبل ٹری بائی ہلٹن الجدف ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے سفیر، اقوام متحدہ کے عہدیدار، اور سفارتی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع ڈیجیٹل سفارت کاری اور مصنوعی ذہانت کا غلبہ تھا۔طیبہ کاکڑ کی یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لئے فخر کا باعث ہے، اور خاص طور پر خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں کی ایک مثال ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں تیونس میں منعقد ہونے والی اگلی بین الاقوامی کانفرنس میں مکمل طور پر فنڈڈ شرکت کا موقع بھی دیا گیا ہے۔

Recent Posts

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

2 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

7 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

11 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

14 mins ago

گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گینگ آف…

17 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم…

19 mins ago