وزیر اعلیٰ کی مبارک باد،مینا مجید کا بیان،وزیر صحت کے ویلکم کے بعد سردار یار محمد رند کا شاہ زیب کیلئے بڑا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے۔ تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، صوبائی وزیر سرار یار محمد رند نے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپین شاہ زیب رند کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شاہ زیب کو شاندار کامیابی پرمبارک باد دی۔حال ہی میں شاہ زیب رند نے سنگاپور میں ہونے والے عالمی کراٹے کومبیٹ مقابلے میں جیت اپنے نام کی، وہ پاکستان کے پہلے کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپئن بنے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہا اور گلے سے لگایا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مبارک باد
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد دی، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب رند سے متعلق گفتگو میں کہا کہ آپ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا آپ جیسے باصلاحیت نوجوان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آپ ترقی کی روشن مثال ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر عاصم کرد گیلو، وزیر اعلیٰ کے مشیر سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری کھیل مینا مجید بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری عبدالصمد گورگیج ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، سیکرٹری کھیل قمر بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر سرار یار محمد رند کا بڑا اعلان
صوبائی وزیر سرار یار محمد رند کا کراٹے کومبیٹ ورلڈ چیمپین شاہ زیب رند کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ شاہ زیب رند کو ایک لاکھ نقد انعام اور کچھی کینال سے منسلک ایک مربع زرعی اراضی تحفتاً دی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ کچھی کینال سے منسلک شوران میں 25 ایکڑ زمین اس لیے دی کہ وہ رند قبیلے کی بنیاد سے جڑا رہےشاہ زیب کی حکومت نے حوصلہ افزائی نہیں کی، رند قبیلے اپنے طور پر اسکی مدد کی۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شاہ زیب جیسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، استقبال کے وقت شاہ رند کے ہمراہ مشیر کھیل مینا مجید، صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ و دیگر میڈیا سے گفتگو کی۔
عالمی کراٹے کومبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کی گفتگو
اپنی کامیابی اور جیت پر شاہ زیب رندنے کہا کہ کوئٹہ پہنچے پر بہت خوشی ہوئی، مگر اسلام آباد پہنچے پر استقبال دیکھ کر مایوسی ہوئی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، میرے مدمقابل فائٹر دنیا کا سب سے بڑا فائٹر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فائٹ میں شروع میں مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میرے مدمقابل فائٹر پہلی بار مجھ سے ہارا ہے۔
بلوچستان کی مشیر کھیل مینا مجید کا بیان
بلوچستان کی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا کہ شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان سے ہے جس کی ہمیں خوشی ہے، شاہ زیب رند نے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کیا، شاہ زیب رند کو وسائل کی کمی کی باوجود انہوں نے کامیابی حاصل کی۔مینا مجید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شاہ زیب رند کو تمام وسائل فراہم کریں گے تاکہ وہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ممکن کوشش کرینگے کہ شاہ زیب رند کو آئندہ فائٹنگ میں معاشی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر صحت بخت کاکڑ نے شاہ زیب رند کو ویلکم کیا
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ آج عوام اور آفیشلز شاہ زیب رند کو ویلکم کرنے آئے ہیں، انہوں نے ثابت کردیا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہے۔وہیں کراٹے فائٹر شاہ زیب رند کے والد خیر محمد نے اپنے بیٹے کے اسلام آباد میں بہتر ویلکم نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Recent Posts

ترپتی کا نئے گانے میں رقص انتہائی ’بیہودہ‘ قرار

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نئی کرش ترپتی دمری نے اپنے نئے گانے میں…

2 mins ago

190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل کو جرح کیلیے آخری مہلت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی…

3 mins ago

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

7 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

12 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

19 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

24 mins ago