گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،10ہسپتال اور293سکول کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کافیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان نے کہا ہے کہ اتھارٹی کوئٹہ میں چلنے والی گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،صفا کوئٹہ منصوبہ،پسنی سولر سالٹ،تفتان میں ایل پی جی ٹیسٹنگ لیب بنانے،سرکلر روڈ،بلدیہ پلازہ اور اولڈ مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازوں کی بڈنگ،مختلف اضلاع میں 10اسپتالوں اور 293سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں بلکہ مسیلغ میں ڈیری سٹی بنانے،کارپوریٹ فارم اور ہیلتھ انکلیو کے منصوبے بھی رکھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران کے ساتھ منعقدہ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سنیئر نائب صدر حاجی آغاگل خلجی و دیگر نے انہیں گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،کوئٹہ شہر کے قریب فروٹ،ویجیٹیبل، پروسیسنگ پلانٹ،جدید ترین مذبحہ خانہ بناکر گوشت کے ایکسپورٹ کی راہ ہموار کرنے ودیگر جانب توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ ملک اور صوبے میں پایہ دار ترقی اور سرمایہ کاروں کو مواقع دینے کی لاشیں حوصلہ افزا ہیں البتہ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے اس موقع پر بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کا مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کے سرمایہ کو تحفظ فراہم کر کے حکومت اور پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کو مختصر المدتی کی بجائے طویل المدتی شراکت داری میں بدلنا ہے اس بابت لیگل،فنانشل ودیگر ماڈل بھی مد نظر رکھے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی شراکت داری کی ایک مثال گرین بس منصوبہ ہے جس سے یومیہ 10ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت صفا کوئٹہ کے نام سے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت سیٹیلائٹ ٹان کے پانچوں فیز جی او آر کالونی اور چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں صفائی کے حوالے سے کام جاری ہیں یکم اکتوبر سے اس منصوبے کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے 21وارڈز تک وسعت دی جائے گی بلکہ دسمبر تک کوئٹہ کے 58وارڈز میں اس منصوبے کے تحت صفائی کا کام کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سالانہ کوئٹہ شہر کی صفائی کےلئے حکومت کو 2ارب روپے سے زائد خرچ کرنا پڑتے تھے اب صفا کوئٹہ پروجیکٹ کے تحت کم ہوکر 90کروڑ تک کم ہو چکے ہیں باقی رقم کا بندوبست پرائیویٹ کمپنی کچرے ودیگر کو بروئے کار لاکر کرے گی ان کا کہنا تھا کہ پسنی میں ساحل سمندر پر سولر سالٹ کے نام سے منصوبے کی بڈنگ ہو چکی یہ اس خطے میں نمک کی پیداوار کا بڑا منصوبہ ہو گا تفتان میں بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایل پی جی ٹیسٹنگ لیب بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے تاکہ ناقص ایل پی جی کی درآمد کو روکا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ ہم کوئٹہ میں سرکلر روڈ،بلدیہ پلازہ کے زیر زمین پلازوں کی بڈنگ کے ساتھ پرانے مٹن مارکیٹ کی اراضی کے گرانڈ فلور پر گرین بیلٹ کیفے کمرشل پلازہ ودیگر کا ایک ہی کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں بڈنگ کےلئے 27ستمبر تک دستاویزات جمع کرائی جاسکتی ہے ہم تمام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر شفافیت سے کام کر رہے ہیں انہوں نے صوبے کے مختلف اضلاع کے 10اسپتالوں،293سکولز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے اور مسیلغ میں ڈیری سٹی بنانے کے زیر غور منصوبوں بارے بھی بتایا اور کہا کہ اس بابت فیزیبلٹی ودیگر امور پر کام جاری ہیں انہوں نے زرعی کارپوریٹ فارم ہیلتھ انکلیو بنانے ودیگر بارے بھی بتایا اور یقین دہانی کرائی کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کو اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ضرور رکنیت دی جائے گی۔

Recent Posts

جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار…

4 mins ago

پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری آئی، مہنگائی میں مزید کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہتری،…

9 mins ago

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے…

15 mins ago

پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں، وزیراعظم

نیویارک(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی…

20 mins ago

لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

24 mins ago

شاداب کو کس نامور ٹک ٹاکر نے شادی کی پیشکش کی تھی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی آل راو¿نڈر…

28 mins ago