وفاق کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اس بات کی خوش خبری کوئٹہ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنائی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ایسا ہے کہ وہ پاکستان کو لیڈ کر سکتا ہے، اسپورٹس ایسی فلیڈ ہے جس میں محنت کی جائے تو کامیابی مقدر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے پر بلوچستان کے نوجوانوں سے بہت متاثر ہوا تھا، جلد صوبے میں نیشنل والنٹئیر کور بنایا جائے گا، جس میں شامل افراد کو مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔رانا مشہود نے بتایا کہ نیشنل والنٹئیر کار کا لوگو بنانے والی بچی کا تعلق کوئٹہ کے سریاب روڈ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائٹر شاہ زیب رند قوم کے ہیرو ہے انہیں وزیر اعظم ہاؤس بلایا جائے گا۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

2 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

5 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

29 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

31 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago