کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 12 افراد زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا مشرقی بائی پاس پر ہوا ہے۔
دھماکا ہوتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک تباہ موٹر سائیکل پڑی ہوئی ملی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Recent Posts

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

14 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

23 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

25 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

3 hours ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

3 hours ago