وزیر اعظم عمران خان آج کس اہم ملک کے دورے پر روانہ ہونگے؟ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے . ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ازبک صدر کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ دورے پر (آج) جمعرات کو روانہ ہو رہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان سمیت وفد بھی ہو گا .

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے معروف کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند جائے گا،دونوں رہنماؤں کے مابین تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے پر خصوصی توجہ دی جائے گی . ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے . انہوںنے کہاکہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے . ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ تاشقند میں مشترکہ بین السرکاری کمیشن کے چھٹے اجلاس اور مشترکہ بزنس کونسل کے افتتاحی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، ترجمان نے کہاکہ وزیر اعظم وسطی اور جنوبی ایشیا کی علاقائی رابطہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے،پاکستان اور ازبکستان تاریخی برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہیں . .

متعلقہ خبریں