لاہور میں ایک اور جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (قدرت روزنامہ )مینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کے لئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا .
گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دے دی ہے .


پی ٹی آئی کے رہنما اکمل خان باری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .
درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ ہے اس لئے مینار پاکستان کے گراو¿نڈ میں جلسے کی اجازت دی جائے .
درخواست میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلسے کے شرکا قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے .
واضح رہے کہ ہفتے کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں کاہنہ کے مقام پر جلسہ کیا تھا لیکن جلسہ کا وقت ختم ہوتے ہی اسے روک دیا گیا تھا اور پولیس نے مائیک اورلائٹس بند کرا دی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں