زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہاکہ زرتاج گل کیخلاف ڈی جی خان میں ایف آئی آر درج ہے،وکیل زرتاج گل نے کہاکہ اس کیس میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے،ایف آئی آر میں ضمانت کنفرم ہونے کی متفرق درخواست بھی دی .

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 5ستمبر کو اس کیس میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے،سرکاری وکیل نے کہاکہ میں اس حوالے سے ہدایات لے لیتا ہوں،پنجاب والی ایف آئی آر سے متعلق یہ لاہور ہائیکورٹ چلے جاتے،زرتاج گل نے کہاکہ مجھے پاسپورٹ نہیں دیتے تو سفر کیسے کرونگی،میرے خلاف 4خفیہ مقدمات درج کئے گئے ہیں،منتخب رکن اسمبلی ہوں، میرا حق ہے جہاں مرضی جاؤں،یہ خفیہ ایف آئی آر درج اور نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں .

عدالت نے سرکاری وکیل کو کل تک ہدایات لیکر آگاہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں