زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،سرکاری وکیل نے کہاکہ زرتاج گل کیخلاف ڈی جی خان میں ایف آئی آر درج ہے،وکیل زرتاج گل نے کہاکہ اس کیس میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے،ایف آئی آر میں ضمانت کنفرم ہونے کی متفرق درخواست بھی دی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ 5ستمبر کو اس کیس میں ضمانت کنفرم ہو چکی ہے،سرکاری وکیل نے کہاکہ میں اس حوالے سے ہدایات لے لیتا ہوں،پنجاب والی ایف آئی آر سے متعلق یہ لاہور ہائیکورٹ چلے جاتے،زرتاج گل نے کہاکہ مجھے پاسپورٹ نہیں دیتے تو سفر کیسے کرونگی،میرے خلاف 4خفیہ مقدمات درج کئے گئے ہیں،منتخب رکن اسمبلی ہوں، میرا حق ہے جہاں مرضی جاؤں،یہ خفیہ ایف آئی آر درج اور نام سفری پابندی کی فہرست میں ڈال دیتے ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو کل تک ہدایات لیکر آگاہ کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

12 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

19 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

23 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

28 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

41 mins ago

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری…

52 mins ago