جعلی خبریں روکنے کیلئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے، صدر کا نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تیز رفتار ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبریں روکنے کے لئے اخبارات کا کردار بہت اہم ہے .
نیشنل نیوز پیپرریڈرشپ ڈے پراپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ اخبارات کے قارئین کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی کومبارکباد دیتا ہوں، اخبارات سیاسی شعوربڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اخبارات شہریوں کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہیں جبکہ یہ خبریں فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ بھی ہیں .


صدر آصف زرداری نے کہا کہ اس خاص موقع پرگزارش ہے کہ اخبارات معاشر ے میں اخلاقی اورجمہوری اقدارکوفروغ دیں، اخبارات کو برداشت، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، حب الوطنی کوفروغ دینا چاہئے اور اہم مسائل پر لوگوں کی رہنمائی اور آگاہی میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے .
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تیزرفتارڈیجیٹل دورمیں غلط معلومات اورجعلی خبریں روکنے کے لئے اخبارات کا کرداربہت اہم ہے، اخبارات جھوٹی معلومات کے پھیلاو¿ کو روکنے، حقائق پرمبنی خبریں دینے میں کردارادا کریں .
ان کا مزید کہنا تھا کہ ذمہ دارپریس خبروں کی رپورٹنگ میں درستگی کا معیار برقرار رکھتا ہے اور پسماندہ آوازوں کو سننے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں