ترپتی کا نئے گانے میں رقص انتہائی ’بیہودہ‘ قرار

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی نئی کرش ترپتی دمری نے اپنے نئے گانے میں رقص کرکے مداحوں کو مایوس کردیا ہے، لوگوں نے ان کے ڈانس کو ’بیہودہ‘ قرار دیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ترپتہ دمری اور راج کمار راؤ کی نئی فلم ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ کا حالیہ ریلیز ہونے والا آئٹم سانگ ”میرے محبوب“ جاری ہوتے ہی ناکام ہوگیا اور مداحوں کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا۔گانے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ترپتی دمری کی پرفارمنس اور گانے کی کوریوگرافی آن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی۔

فلم ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو“ کے گانے میرے محبوب کا ٹیزر 23 ستمبر کو جاری کیا گیا تھا جس میں راجکمار راؤ کے ہمراہ اداکارہ ترپتی دمری کو انتہائی سزلنگ ہاٹ اوتار میں دیکھ کر مداح متجسس تھے کہ گانے میں کیا ہونے والا ہے۔تاہم فلم کا آئٹم سانگ جیسے ہی 24 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تو مداحوں کی جانب سے گانے کو وہ مثبت ری ایکشن نہیں ملا جس کی شاید فلم میکرز کو امید تھی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح اداکارہ ترپتی دمری کے رقص اور نازیبا ملبوسات کے انتخاب پر تنقید کرتے نظر آئے۔صارفین نے ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ترپتی دمری کو لیلیٰ کے طور پر ہی یاد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ اداکارہ اپنے مختصر لباس کے انتخاب سے ثابت کررہی ہیں کہ بالی وڈ میں رہنے کا شارٹ کٹ زیادہ سے زیادہ سکن شو کرنا اور بے ہودگی کو اپنانا ہے‘۔

واضح رہے کہ راج شانڈیلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو“ 11 اکتوبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Recent Posts

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

15 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

22 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

26 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

31 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

44 mins ago

تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری…

55 mins ago