پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی .
گزشتہ روز پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو راولپنڈی میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی، چوہدری امیرافضل نے جلسہ کے لیے درخواست جمع کروائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی 28 ستمبر کو لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے .

ڈپٹی کمشنر آفس نے جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست وصول کرلی تھی . واضح رہے کہ حال ہی میں پی ٹی آئی نے لاہور اور اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا .

اس تناظر میں پی ٹی آئی کی جانب سے اکمل خان باری نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ 5 اکتوبر کو ہے پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، مینار پاکستان پر شام 5 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، جلسہ پرامن اور قانون کے مطابق ہوگا، مینار پاکستان جلسے کی مین درخواست تاحال زیر سماعت ہے .

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 5 اکتوبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے .

. .

متعلقہ خبریں