کیا نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل ہو جائے گا؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، یہ ہمارے ملک کا برینڈ نام ہے، جو کے تبدیل نہیں ہوگا۔

فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی صبا صادق نے چیئرمین پی آئی اے سے سوال کیا کہ کیا نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل کیا جائے گا؟ کیونکہ اگر نام تبدیل کیا گیا تو سارے روٹ ہی بدل جائیں گے۔

جس پر چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، یہ ہمارے ملک کا برینڈ نام ہے، تبدیل نہیں ہوگا۔چیئرمین پی آئی اے نے بتایا کہ ابھی ہمارے جہازوں میں وائی فائی کی سہولت نہیں ہے لیکن نئے جو جہاز آئیں گے ان میں وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ جہازوں میں فوڈ کی سروس کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

اجلااس کے دوران دی جانے والی بریفنگ میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پی آئی اے کے خریدار کو پہلے دن سے سرمایہ کاری کرنا ہوگی، پہلے سال پی آئی اے میں 65 سے 70 ارب روپے لگانے پڑیں گے، حکومت نے پی آئی اے کے زمہ 800 ارب روپے میں سے 600 کے واجبات اپنے زمہ لے لیئے ہیں۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ جہازوں کے انجنز کی مرمت اور سول ایوی ایشن کو واجب الادا 200 ارب کا پرانا قرضہ باقی ہے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کے ملازمین کو ملازمت پر 2 سے 3 سال برقرار رکھا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں نئے جہاز شامل کیئے جائیں گے، بری جہازروں کی موجودہ اوسط عمر 17 سال سے کم کرکے 10 سال کی جائے گی نئی انتظامیہ پی آئی اے کے مقامی روٹس کے تحفظ کی بھی پابند ہوگی۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن نےکہا کہ مڈل اسیسٹ،سعودی عرب،کینیڈا سمیت پی آئی اے کے تمام روٹس پر جہاز چلائے جائیں گے، یورپ کی جانب سے بین بھی جلد ہٹنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، حصص کی مالیت میں 99 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا، جس…

1 min ago

سینیٹ کمیٹی خزانہ کی اسلامی بینکاری کو قوانین میں چھوٹ دینے کی مخالفت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹرز نے اسلامی بینکاری کو چھوٹ دینے کی…

12 mins ago

کراچی میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی، ایک ڈاکو گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر والد جاں بحق اور…

37 mins ago

بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2…

45 mins ago

دفاعی تجزیہ کاروں کا تعین آئی ایس پی آر اپنا خصوصی اختیار کیوں سمجھتا ہے؟ جواب طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا کہ دفاعی تجزیہ کاروں کا…

52 mins ago

کلرسیداں میں لڑکے سے زیادتی کی کوشش کے دوران ملزم زخمی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کلرسیداں میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے دوران متاثرہ…

1 hour ago