مخصوص نشست کیس: آٹھ ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس کے نو سوالات، رجسٹرار کی رپورٹ جمع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق آٹھ ججز کے وضاحتی حکم نامے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے رپورٹ چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 14 ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے اِن نو سوالات کے جواب طلب کیے تھے:
پہلا سوال : الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستیں کب داخل کی گئیں؟
دوسرا سوال: ججز کمیٹی کے سامنے درخواستیں کیوں پیش کی گئیں؟
تیسرا سوال: درخواستیں سماعت کے لیے کب مقرر ہوئی اور اس حوالے سے کازلسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟
چوتھا سوال : کیا فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا؟
پانچواں سوال: کس کورٹ روم یا چیمبر میں کن جج صاحبان نے سماعت کی؟
چھٹا سوال: آرڈر سنانے کے لیے کاز لسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟
ساتواں سوال : حکم نامہ جاری کرنے کے لیے وقت مقرر کیوں نہ کیا گیا؟
آٹھواں سوال: اصل فائل اور اصل حکم نامہ جمع کرائے بغیر ویب سائٹ پر کیسے اپ لوڈ ہوا؟
نواں سوال: وضاحتی حکم نامہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟
ان سوالات کے جوابات رجسٹرار نے چیف جسٹس کو ارسال کردیے ہیں جس میں مزید پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔

Recent Posts

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

19 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

43 mins ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

57 mins ago

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ…

59 mins ago

عدلیہ کبھی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور مچا ہوا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں…

1 hour ago

سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تںخواہوں اور مراعات میں…

2 hours ago