بانی ایم کیو ایم کا تقاریر پر پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع


کراچی(قدرت روزنامہ)بانی ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نمائندگی کیلیے 2 مقامی وکلاء کو نامزد کردیا، عدالت نے درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ 2015 کی ایک درخواست میں میری تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی۔اس درخواست میں مجھے فریق بنایا گیا لیکن وکالت نامے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن نے متعدد کوششوں کے باوجود تصدیق نہیں کی۔
درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ لاکھوں افراد کے رہنما کو اپنے مؤقف بیان کرنے کے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ وکلا نے ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سے جاری کردہ خط عدالت میں جمع کرادیا۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ میرے خط کو تسلیم کرتے ہوئے میرے وکلاء کی نامزدگی کو قبول کیا جائے۔ وکلا نے مؤقف دیا کہ بانی ایم کیو ایم سے قومی ترانے سننا اور دیگر کو سنانا چاہتے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست آپ کی جانب سے ہے یا خط لکھنے والے کی جانب سے۔ وکلا نے مؤقف دیا کہ خط لکھنے والے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کے متن سے لگتا ہے کہ آپ اپنی خواہش بیان کررہے ہیں۔ عدالت نے وکلا کو درخواست میں ترمیم کرکے دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

Recent Posts

پاکستان بھر میں خطرناک ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ پھیلنے لگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اینٹی بائیوٹکس سمیت دیگر ادویات کو بے اثر کرنے والے ٹائیفائیڈ بخار…

23 mins ago

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ…

48 mins ago

نیہا ککڑ سے طلاق کی خبروں پر روہن پریت سنگھ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور گلوکار جوڑی روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ کے…

1 hour ago

‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ…

1 hour ago

عدلیہ کبھی مارشل لا کے سامنے کھڑی نہیں ہوئی اور آئینی ترمیم پر شور مچا ہوا ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں…

1 hour ago

سینیٹرز نے بھی اپنی تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اختیار سینیٹ کو دینے کی ترمیم پیش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ارکان قومی اسمبلی کی طرز پر سینیٹرز نے بھی تںخواہوں اور مراعات میں…

2 hours ago