‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا


امریکا(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، ماڈل اور اداکارہ فضا علی کو بولڈ لباس پہن کر انسٹاگرام ریلز بنانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
ان دنوں فضا علی امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی چھٹیاں گزارتے ہوئے امریکا کے حسین مناظر اور موسم سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔
فضا علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ امریکا کے کسی تفریحی پارک میں موجود تھیں اور ایک چھوٹی ٹرین کے ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دے رہی تھیں۔
مذکورہ ویڈیو میں فضا علی بولڈ لباس میں ملبوس تھیں، اُنہوں نے رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔
فضا علی نے اپنی یہ ویڈیو جیسے ہی انسٹاگرام پر پوسٹ کی تو صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو اُن کے لباس کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام بدنام کرنے چل پڑیں۔صارفین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ممالک جاکر بھول جاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور پھر ایسے بولڈ لباس پہنتی ہیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ فضا علی جیسے لوگوں کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ مارننگ شو میں بیٹھ کر دوسروں کو لیکچر دیں، پہلے خود پر توجہ دیں پھر دوسروں کو نصیحت کریں۔

Recent Posts

آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں، محمود خان اچکزئی کا بیان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئینی…

2 mins ago

چیف جسٹس کے 9سوالات پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب بھیج دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 سوالات…

6 mins ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے قرض کی منظوری دیدی

نیویارک (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈنے پاکستان کیلئے 7ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی…

11 mins ago

پاکستان میں ہر الیکشن چوری ہوا،کسی نے کوئی سبق نہیں سیکھا، شاہد خاقان عباسی

مری (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک اس…

31 mins ago

ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20…

35 mins ago

چاہتے ہیں ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں، آئینی عدالت کے حق میں ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت…

37 mins ago