اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 90پیسے کے اضافے کا امکان ہے ،ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ،قیمتوں سے متعلق سمری کل حکومت کو بھجوائی جائے گی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب نائب
صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم نے بجٹ پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ تباہی سرکار پیٹرول 130 روپے فی لیٹر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں جلد بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، 30 دن کے اندر پیٹرول کی قیمتوں میں یہ تیسرا بڑا اضافہ ہوگا، پہلی ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 12.94 فیصد ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بینک بھی کہہ رہی کہ رواں سال مجموعی مہنگائی کی شرح 9 فیصد سے زائد ہوگی۔انہوںنے کہاکہ خدارا ملک پر رحم کریں، عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…