ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے، ویسٹ انڈین بلے باز نے ہم وطن کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا (قدرت روزنامہ) ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بنا دیا۔

نکولس پوران ایک کلینڈر ایئر میں ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ منگل کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل ایک سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ انکے ہم وطن کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں 36 ٹی 20 اننگز میں 135 چھکے لگائے تھے لیکن پوران نے جاری سی پی ایل میں انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ نکولس پوران نے 2024 میں اب تک 63 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 151 چھکے مارے ہیں جو دنیا میں کسی بھی بیٹر کے ایک سال میں اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

41 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

47 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

54 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago