چیف جسٹس کے 9سوالات پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب بھیج دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے 9 سوالات کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے جواب بھیج دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ سے 14 ستمبر کے حکم پر 9 سوالات پوچھے گئے تھے، جس پر رجسٹرار نے جواب بھیجا۔

جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کے کسی کمرہ عدالت میں ان درخواستوں پر سماعت نہیں ہوئی جبکہ ججز کے کسی چیمبر میں بھی ان درخواستوں پر بیٹھنے کے بارے میں معلومات نہیں۔
رجسٹرار کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں کہا گیا کہ ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونے سے پہلے فائل رجسڑار آفس کو نہیں بھجوائی گئی، وضاحتی حکم سینئر جج کے اسٹاف آفیسر کے کہنے پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 14 ستمبر کے ڈپٹی رجسٹرار کے نوٹ پر وضاحت مانگی تھی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے 9 سوالات کے جواب طلب کیے تھے۔

پہلا سوال: الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستیں کب داخل کی گئیں؟

دوسرا سوال: ججز کمیٹی کے سامنے درخواستیں کیوں پیش نہیں کی گئیں؟

تیسرا سوال: درخواستیں سماعت کےلیے کب مقرر ہوئیں اور اس بارے میں کازلسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟

چوتھا سوال: کیا فریقین اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا گیا؟

پانچواں سوال: کس کورٹ روم یا چیمبر میں کن جج صاحبان نے سماعت کی؟

چھٹا سوال: آرڈر سنانے کےلیے کاز لسٹ کیوں جاری نہ ہوئی؟

ساتواں سوال: حکم نامہ جاری کرنے کے لیے وقت مقرر کیوں نہ کیا گیا؟

آٹھواں سوال: اوریجنل فائل اور اصل حکم نامہ جمع کروائے بغیر ویب سائٹ پر کیسے اپ لوڈ ہوا؟

نواں سوال: وضاحتی حکم نامہ سپریم کورٹ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم کس نے دیا؟

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

37 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

43 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

50 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago