آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں، محمود خان اچکزئی کا بیان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سازشوں کے ذریعے بند دروازوں کے پیچھے نہیں ہوتیں، آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں مقدس دستاویز ہے ۔

کوئٹہ میں میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے اگر موجودہ شکل میں آئینی ترمیم کوتسلیم کیا تو انہیں سیاسی نقصان ہوگا جس انداز سے ملک میں انتخابات اور حکومتیں وجود میں آئیں اس سے جگ ہنسائی ہوئی۔تحفظ آئین پاکستان موومنٹ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک میں تین کروڑ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں جو حکومت لوگوں کی روٹی کا بندوبست نہ کرسکے اسے حق حکمرانی حق نہیں، مسائل کا حل آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور قانون کی بالادستی سے ممکن ہے۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ نئے انتخابات مسائل حل ہے تمام سیاسی جماعتیں مل کر اصول طے کریں عوامی نمائندوں کے انتخاب کا حق عوام کے پاس ہونا چاہیے ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی انتخابی اصلاحات بھی طے کرسکتی ہے۔

Recent Posts

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

42 mins ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

48 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

55 mins ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

1 hour ago

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

لاہور(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ جاری کر…

2 hours ago

عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago