عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟سینیٹرعرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر پارلیمنٹ کوئی غلطی کرے تو عدلیہ اصلاح کردیتی ہے، عدلیہ آئین سے متصادم فیصلہ کرے تو کون ٹھیک کرے گا؟ معزز ججز بھی انسان ہیں، ان سے بھی غلطی ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ آزاد رکن تین دن میں کسی پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے۔ جب آئین و قانون تین دن کا کہتا ہے تو آپ 15 دن کہاں سے لے آئے؟، ملک کی سب سے بڑی عدالت کو آئین کے تحت ہی کام کرنا ہے، جب آپ آئین کی پاسداری نہ کریں تو ہم کہاں جائیں؟
عرفان صدیقی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کو دو ماہ ہو گئے، ہماری اپیلیں سماعت کیلئے نہیں لگ رہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر بہت سے سوالات پیدا ہوئے، عدلیہ کی حدود کے تجاوز کی وجہ سے آئین کی بہت سی شقیں مفلوج ہوگئی ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے کہ پارلیمنٹ میں کی گئی کوئی آئینی ترمیم کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، آئین کہتا ہے کہ مجلس شوریٰ کی اتھارٹی کی کوئی حد ہی نہیں ہے، جب آئین کہتا ہے کہ کوئی ترمیم چیلنج نہیں ہو سکتی تو پھر کیسے ہوتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سسٹم طے کیا کہ آئندہ عدالتوں کے جج صاحبان کیلئے ایک نظام ہو، اپنی اتھارٹی کوآپ کی آزادی کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے، ہم اپنی حدود میں رہنا چاہتے ہیں، ہمیں حدود میں رہنے دیں، غیر آئینی فیصلے کے بعد ہم پر چابک نہ ماریں کہ آپ فیصلہ کیوں نہیں مانتے، آپ آئین نہیں بناتے، آئین اور قانون ہم بناتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ آپ نے پارلیمان کو نہیں، پارلیمنٹ نے آپ کو بنایا ہے، ہم نے کہا آپ 17 ہوں گے تو آپ 17 ہیں، ہم نے کہا کہ آپ کی تنخواہ اور پنشن اتنی ہوگی۔

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago