وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہارکردیا .

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے،پاکستان کے معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے یونہی محنت جاری رکھیں گے،پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافہ خوش آئند اور معاشی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،سفارتی محاذ پر کامیابیوں کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر میں اضافہ ان کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، جس پر پاکستانی برادی کے شکر گزار ہیں.

ان کامزید کہنا تھا کہ اگر یونہی محنت جاری رہی تو انشااللہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا،وزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف پیکیج کے حوالے معاونت فراہم کرنے والے دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ بھی اداکیا.

وزیرِ اعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اوران کی پوری ٹیم کا شکریہ بھی اداکیا .

وزیرِ اعظم نے پوری حکومتی معاشی ٹیم، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرِ مملکت خزانہ علی پرویز ملک، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، سیکریٹری خزانہ کا بھی اس حوالے سے کوششوں اور محنت پر شکریہ اداکیا .

وزیرِ اعظم نےتمام صوبائی حکومتوں بالخصوص وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کابھی شکریہ اداکیا .

. .

متعلقہ خبریں