وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا .

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں مغلظات بکنے کی عادت ہے .

وہ مولا جٹ والی بھڑکیں مارکے سیاست کر رہے ہیں . انہیں ایک خاتون لیڈر سے متعلق غلاظت بکتے شرم آنی چاہیے مگر وہ بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں . جن کے اپنے گھروں میں بہن بیٹیوں کی عزت نہ ہو وہ دوسرے کی بہن بیٹی کو عزت کیسے دے سکتے ہیں؟ مریم نواز ایک ریکارڈ یافتہ دہشت گرد شخص کو قانون اور امن و امان کا سبق پڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں . مریم نواز علی امین تو دور ان کے کرپٹ لیڈر کا بھی نام لینا بھی پسند نہیں کرتیں . تقریروں میں نام ان کے لیے جاتے ہیں جو اس قابل ہوں . نہ آپ اس قابل ہیں نہ آپ کا لیڈر اس قابل ہے جس کا نام لیا جائے . مریم نواز کو دہشت گردوں کے نام لینے کا شوق نہیں ہے . مریم نواز کے شیشہ دکھانے پر اتنی تکلیف ہو رہی ہے تو ان کے متعلق گندی زبان استعمال کرتے شرم کیوں نہیں آتی؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا تنزلی کا شکار ہے . پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے اور ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کیے جارہے ہیں . خیبر پختونخوا میں لوگ مہنگائی، غربت،بے روزگاری اور دہشت گردی سے پریشان ہیں . مریم نواز پنجاب میں کسان پیکج، الیکٹرک بائیکس، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور طلباء کو سکالرشپ دے رہی ہیں . دوسری طرف خیبرپختونخوا کے کالجز اور یونیورسٹی فنڈز نہ ہونے سے بند ہورہے ہیں . پنجاب میں نیا این ایس آئی ٹی بن رہا ہے . پنجاب کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے کے پی کے تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے-

. .

متعلقہ خبریں