وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل آ گیا ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں مغلظات بکنے کی عادت ہے۔وہ مولا جٹ والی بھڑکیں مارکے سیاست کر رہے ہیں۔انہیں ایک خاتون لیڈر سے متعلق غلاظت بکتے شرم آنی چاہیے مگر وہ بے شرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔جن کے اپنے گھروں میں بہن بیٹیوں کی عزت نہ ہو وہ دوسرے کی بہن بیٹی کو عزت کیسے دے سکتے ہیں؟ مریم نواز ایک ریکارڈ یافتہ دہشت گرد شخص کو قانون اور امن و امان کا سبق پڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔مریم نواز علی امین تو دور ان کے کرپٹ لیڈر کا بھی نام لینا بھی پسند نہیں کرتیں۔ تقریروں میں نام ان کے لیے جاتے ہیں جو اس قابل ہوں۔ نہ آپ اس قابل ہیں نہ آپ کا لیڈر اس قابل ہے جس کا نام لیا جائے۔ مریم نواز کو دہشت گردوں کے نام لینے کا شوق نہیں ہے۔مریم نواز کے شیشہ دکھانے پر اتنی تکلیف ہو رہی ہے تو ان کے متعلق گندی زبان استعمال کرتے شرم کیوں نہیں آتی؟
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بیرسٹر سیف اور مزمل اسلم کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا تنزلی کا شکار ہے۔پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹر مل رہے اور ٹیوب ویلز سولر پر منتقل کیے جارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں لوگ مہنگائی، غربت،بے روزگاری اور دہشت گردی سے پریشان ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں کسان پیکج، الیکٹرک بائیکس، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام اور طلباء کو سکالرشپ دے رہی ہیں۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے کالجز اور یونیورسٹی فنڈز نہ ہونے سے بند ہورہے ہیں۔پنجاب میں نیا این ایس آئی ٹی بن رہا ہے۔پنجاب کے ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے کے پی کے تیزی سے تنزلی کی جانب گامزن ہے-

Recent Posts

جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں…

1 hour ago

بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونےو الے پولیو کیسز کی تعداد15ہوگئی

پشین(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ ہوگیا، نیشنل ای او…

2 hours ago

ریتیش دیش مکھ کے فینز کیلئے بری خبرآگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بگ باس مراٹھی سیزن 5 کے فینز اس وقت شدید مایوس نظر آ رہے…

2 hours ago

غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر حملہ، 2اعلیٰ پولیس افسر تبدیل

پشاور (قدرت روزنامہ)سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے میں شامل پولیس وین پر ہوئے…

3 hours ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج…

3 hours ago

کل سےبارشوں کی پیشگوئی

لاہور (قدرت روزنامہ )کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ 26…

3 hours ago